این اے 258 میں ضمنی انتخاب کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخاب کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے 8 نومبر تک درخواستیں دی جا سکیں گی جبکہ یہ ووٹ 14 نومبر تک ڈالے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :