عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27اکتوبر کی تاریخ مقرر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:59

عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27اکتوبر کی ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے گواہان کو بھی طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سینئر رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق کے لندن میں قتل کے مقدمہ کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان خالد شمیم ٬ محسن علی اور معظم علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیااور ایف آئی اے کو استغاثہ کے گواہان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل کے آغاز پر وکلا کی مشاورت سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :