ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے٬ محکمہ موسمیات

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ٬ ہزارہ٬ مردان ڈویژن٬ بالائی فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور٬ کوہاٹ٬ راولپنڈی٬ گوجرانوالہ ڈویژن٬ اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کے علاوہ بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم دیر میں 02 اور کوہاٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات02٬ کالام04٬ راولاکوٹ05 جبکہ سکردو٬ استور٬ دیر اور کوئٹہ میں 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :