کمپنیوں کو رجسٹریشن میں آسانی فراہم کرنے کے لئے نئے اور موئثر اقدامات متعارف

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کو رجسٹریشن میں آسانی فراہم کرنے کے لئے نئے اور موئثر اقدامات متعارف کراتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کمپنی کی تشکیل اور ای سروسز سے متعلق دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ دستاویزات جمع کرانے کے لئے ایس ای سی پی سے براہ راست رجوع کریں۔

سہولیاتی اقدامات کے تحت ایس ای سی پی نے چھوٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن فیس اور کم سرمایہ کی حامل کمپنیوں کی فائلنگ فیس میں واضح کمی کی ہے٬ ایس ای سی پی کمپنیوں کو ان کی رجسٹریشن پر کمپنی کی تشکیل کے دستاویزات اور دیگر دستوری گوشواروں کی مصدقہ اصل نقول بلا معاوضہ فراہم کرتاہے۔تیز ترین رجسٹریشن کے نظام کے تحت انکارپوریشن کا وقت بھی چار گھنٹے سے کم کر کے دو گھنٹے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے گلگت میں کمپنی رجسٹریشن دفتر اور سیالکوٹ٬ ایبٹ آباد اور گوادر میں سہولتی کاؤنٹرز کا آغاز کر کیاپنی رسائی ممکن بنائی ہے۔آن لائن فنڈز ٹرانسفر اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے فیس کی آن لائن ادائیگی اور نیفت سے آن لائن ڈیجیٹل دستخطوں کا حصول غیر ملکیوں کو سہولت دینے کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔کمیشن نے کسی اضافی فیس کے بغیر کمپنی کی اسی دن آن لائن انکارپوریشن کا بھی آغاز کیا ہے جوکہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

دوسری چیزوں کے علاوہ ویب سائٹ پر 68 سیکٹرز کمپنی کے مختصر دستورموجود ہیں جن کے اختیار کر نی سے پروموٹر آسانی سے کمپنی کی تشکیل کروا سکتے ہیں۔ مندرجہ بالا تمام سہولیاتی اقدامات متعارف کرانے کے باوجود یہ دیکھا گیا ہے کہ پروموٹرز براہ راست کمیشن کو کمپنی کی تشکیل کے لئے درخواست نہیں دیتے جس کے باعث پاکستان میں کاروبار کرنے کا وقت اور اخراجات دونوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید یہ اندیشہ بھی ہے کہ کمیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی بلا معاوضہ مصدقہ نقول کا بھی غلط استعمال کیا جاتا ہی اورباہر کے نمائندیکمپنیوں کو یہ فراہم کرنے کے پیسے وصول کرتے ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے درج بالا سہولتوں کا مقصد ہی یہی تھا کہ خاص طور پر کمپنیوں کے ایس ای سی پی کے ساتھ براہ راست رابطے کو فروغ دیا جائے۔چنانچہ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ کمپنی کی تشکیل اور ای سروسز سے متعلق دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ دستاویزات جمع کرانے کے لئے ایس ای سی پی سے براہ راست رجوع کریں۔ ای سروسز ایک اینڈ ٹو اینڈ آن لائن نظام ہے جو ہر وقت دستیاب ہے۔ مزید یہ کہ ایس ای سی پی کی جانب سے بلا معاوضہ مصدقہ نقول کے حصول کے لئے کسی کو ادائیگی نہ کی جائے۔