وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی٬ صوبائی مشیران سردار در محمد ناصر٬ عبیداللہ جان بابت٬ میر محمد خان لہڑی٬ رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیرانی اور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر اعجاز سنجرانی بھی اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :