اقلیتی برا د ر ی کی عبا د ت گا ہو ں کے اطر ا ف جدید سر ویلس کیمر ے نصب کئے جا ئیں گے ٬ڈاکٹر کٹھو مل جیو ن معا ون اقلیتی امو ر سندھ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اقلیتی امو ر ڈاکٹر کٹھو مل جیون نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکومت نے اقلیتی برا د ری کی عبادت گا ہو ں کو مزید محفو ظ بنا نے کے لئے 400ملین رو پے کی لا گت سے عبا دت گاہو ں کے اطرا ف جدید سرو یلنس کیمرے نصب کر نے کے لئے منصو بہ تیا ر کیا ہے اور روا ں ما لی سال 2016-17کے بجٹ میں 100ملین رو پے مختص کئے ہیں تا کہ محکمہ انفا ر میشن سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی اس منصوبے کا آغا ز کر سکے ۔

یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں آئے ہو ئے ایک وفد سے گفتگو کے دورا ن کہی ۔ ڈاکٹر کٹھو مل جیو ن نے بتا یا کہ مو جو دہ حکومت عوام کی خدمت اور اخرجا ت میں مزید کمی کے لئے جدید ٹیکنا لو جی کو مو ثر اندا ز سے استعما ل کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتا یا کہ اقلیتی عبا دت گا ہو ں کے اطرا ف اس اندا ز سے نصب کئے جائیں گے کہ مکمل سر ویلنس کے سا تھ ساتھ کسی بھی قسم کے نا خو شگوا ر وا قعہ پیش آنے کی صو ر ت مکمل معلو ما ت حاصل کی جا سکے گی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی نے مزید بتا یاکہ عبا دت گا ہو ں کے رقبہ کے تنا سب سے 4سی16کیمر ے نصب کئے جا ئیں گے جن کو آپس میں منسلک کیا جا ئے گا ۔اس کے ساتھ جدید سہو لیا ت سے آرا ستہ ما نیٹرنگ رو م عبا دت گا ہ کے اندر تعمیر کیا جا ئے گا جس میں تر بیت یا فتہ افرا د 24گھنٹے ڈیو ٹی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :