سندھ سمیت ملکی ترقی کے لئے ہندو برا دری کی خدمات مثا لی ہیں ٬مکیش کمار چائولہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کو 24اکتوبر تک تنخواہیں /پینشن وغیرہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ صوبہ سندھ کے ہندو سرکاری ملازمین دیوالی کی خوشیاں بھر پو ر اندا ز سے منا سکیں ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ہندو برادری سے تعلق والے افراد کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

وفد میں روی دوانی٬میش کمار ٬شرد کمار ٬تفیا لعل اور کرتار لعل بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور سندھ میں اقلیتی برادریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھرپور آزادی حاصل ہے ٬انہوں نے کہا کہ دیوالی ایک خوشی کا تہوار ہے اور ہندو برادری اس تہوار کو بڑے جوش و جذبے سے مناتی ہے اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی ہندو برادری کے اس تہوار میں ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سمیت پاکستان کی ترقی میں ہندو برادری کی خدمات مثالی ہیں اور پاکستان کے دفاع اور ترقی میں اقلیتوں کے مثبت کردار سے انکار ممکن نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے ہندو برادری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اقلیتی برادریوں خصوصا ہندو برادری کی ترقی اور ان کے مذہبی مقامات کی تزین و آرائش کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور ضرورت مند اور بیوائوں کے لئے خصو صی حقوق فنڈز جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :