قومی ایئر لائن کی پیرس جانیوالی پرواز کے عملے کی پیرس کے ہوٹل میں ہنگامہ آرائی ٬ چیئرمین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی
جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) قومی ایئر لائن کی پیرس جانے والی پرواز کے عملے نے پیرس میں مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کی۔ پی آئی اے کے چیئرمین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیرس جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 796 کے عملے نے پیرس کے ایک ہوٹل میں ہنگامہ آرائی اور وہاں موجود افراد سے بدتمیزی کی۔
پی آئی اے کا عملہ مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا جس کا اظہار ان کی آنکھوں اور رویوں سے بھی ہورہا تھا۔ہوٹل انتظامیہ نے اس رویے پر پی آئی اے عملے کی سخت بے عزتی کی اور انہیں ہوٹل میں کمرے دینے سے انکار کردیا۔چیئرمین پی آئی اے نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث ارکان کے خلاف سخت اقدامات لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.