وزیراعلیٰ سندھ کی نثارکھوڑوکو پیپلزپارٹی سندھ کا صدر بننے پر مبارکباد

نثار کھوڑو منجھے ہوئے سیاستدان ہیں٬ اپنی سیاست کا آغا ز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں کیا٬ سید مراد علی شاہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نثار کھوڑو کو پی پی پی سندھ کا صدر بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو کی قیادت میں سندھ میں پی پی پی مزید مضبوط ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو بہت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں٬ انہوں نے اپنی سیاست کا آغا ز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں کیا ٬ وہ 1990 میں ضلع لاڑکانہ میں پی پی پی کے ضلعی صدر کی عہدہ پر فائز ہوئے ۔

1993میں پی پی پی سندھ کے نائب صد ر رہے اور پھر دوبارہ 1997 میں پی پی پی سندھ کے صدر منتخب ہوئے۔ 1990 میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رہے اور 1997 میں سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف منتخب ہوئے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ نثا ر کھوڑو بہت تجربہ کار اور سیاستدانوں کا بڑا احترام کرتے ہیں اور نثار کھوڑو کی پارٹی اورجمہوریت کے لئے جدو جہد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سربراہی میں ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے نثار کھوڑو کو سندھ کا صدر منتخب کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔انہوںنے کہا کہ یہ لیڈر شپ کا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ پارٹی کارکنوں کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ سندھ میں نثار کھوڑو کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔ انہوںنے ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :