شہر میں عوام کی سہولت کیلئے صفائی اور سیوریج کا نظام بہترکیا جائے ٬ وزیر طاہر محمود خان

موسم سرما میں بارشوں کا سیزن شروع ہونے کیلئے شہریوں کو حادثات سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ٬ رکن صوبائی اسمبلی کی انتظامیہ کو ہدایت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر شہر میں بنائے گئے سیوریج نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹوٹی ہوئی سلیپ کو درست کر کے شہر یوں کو حادثات سے بچایا جائے کیونکہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بارشوں کا سیزن بھی شروع ہو گا جس سے کوئی بڑا سانحہ بھی رونما ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں حلقے کے کونسلروں اور ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا طاہر محمود خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کیلئے بنائے جانیوالے بڑے بڑے نا لوں کی تا حال صفائی کو یقینی نہیں بنایا گیا اور نہ ہی نالوں کے اوپر رکھی گئی سلیپ جن میں سے اکثر ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات اور واقعات رونما ہو تے ہیں اس لئے انتظامیہ اور متعلقہ حکام مذکورہ برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ ٹوٹی ہوئی سلیپ کی جگہ نئی سلیپ رکھیں تاکہ لو گوں کو حادثات سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ نالوں کی صفائی اور ان کی مرمت اراکین صوبائی اسمبلی کا کام نہیں بلکہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے جنہوں نے اس کام کو مکمل کیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ ان بر ساتی نالوں کی صفائی کو موسم سرما اور برسات کے موسم سے قبل یقینی بنا کر ٹوٹی ہوئی سلیپ کی جگہ نئی سلیپ رکھیں تاکہ لو گوں کو کسی بھی مشکل سے دوچار نہ ہونا پڑے انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ میں علاقے کے عوام کی مشکلات کو دور کر نے اور شہر کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر کام کرو تاکہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے لو گوں کو فائدہ پہنچے یہ ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کیلئے منتخب کر کے ایوان میں بھیجا ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں اسی لئے عوام کی امیدیں بھی مسلم لیگ(ن) سے وابستہ ہیں سیاسی مخالفین آئے روز حکومت اور پارٹی قیادت کے خلاف پروپیگنڈہ کر کے لو گوں کو ورغلا کر اپنے گھنائونے مقاصد حاصل کر نا چاہتے ہیں جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ عوام جھوٹ اور سچ میں فرق کر نا جانتے ہیں اس لئے عوام جھوٹی باتوں میں نہ آسکتے ۔

متعلقہ عنوان :