سارک کیلئے مصروف عمل ہیں لیکن خوف سے پاک ماحول کی ضرورت ہے ٬بھارت

ہمارا رادہ نہانے کے پانی کے ساتھ بچے (پاکستان ) کو نکال باہر کرنا نہیں ہے ٬ہم صرف نہانے کے پانی کو صاف کرنا چاہتے ہیں٬ بھارتی حکومت کی ترجیح جنوبی ایشیا میں قریبی تعاون اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینا ہے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوراپ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بھارت نے کہا ہے کہ سارک کیلئے مصروف عمل ہیں لیکن خوف سے پاک ماحول کی ضرورت ہے ٬ہمارا رادہ نہانے کے پانی کے ساتھ بچے (پاکستان ) کو نکال باہر کرنا نہیں ہے ٬ہم صرف نہانے کے پانی کو صاف کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور دیگر ارکان سارک اور اسکے اصولوں کے حوالے سے پرعز م ہیں ۔

ہمارا رادہ نہانے کے پانی کے ساتھ بچے (پاکستان ) کو نکال باہر کرنا نہیں ہے ٬ہم صرف نہانے کے پانی کو صاف کرنا چاہتے ہیں۔وکا س سوراپ نے کہاکہ بھارتی حکومت کی ترجیح جنوبی ایشیا میں قریبی تعاون اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینا ہے ۔ سارک میں ہمارے مفادارت برقرار ہیں۔

متعلقہ عنوان :