وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں سینیٹر عبدالقیوم اور قیصر شیخ کی برطانوی دارالعوام کی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات ٬ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ

انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے پر بلا امتیاز عمل ہونا چاہیے ٬ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ٬ کابل کی طرح سری نگر میں بھی امن ضروری ہے٬ لیفٹیننٹ جنرل (ر)سینیٹر عبدالقیوم کااظہار خیال

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف کے کشمیر بارے خصوصی نمائندوں سینیٹر عبدالقیوم اور قیصر احمد شیخ نے برطانوی دارالعوام کی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔جمعرات کو وزیراعظم کی طرف بھیجے گئے خصوصی نمائندوں نے برطانوی دارلعوام کی خارجہ امور کی کمیٹی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)سینیٹر عبدالقیوم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے پر بلا امتیاز عمل ہونا چاہیے ٬ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے اور کابل کی طرح سری نگر میں بھی امن ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان اہم تنازع ہے جسے حل ہونا چاہیے ۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کے باعث علاقائی ترقی متاثر ہوئی ہے اس لئے اس مسئلے کا حل ضروری ہے ۔