وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صوبہ پنجاب تعلیم اور ہیلتھ میں نمایاں کردار ادا کرتا چلا جا رہا ہے‘ذکیہ شاہ نواز

وزیر اعلیٰ فیکلٹی فارن پروگرام کے تحت 61 ریسرچ سکالرز کو بین الااقوامی سطح پر ٹاپ یونیورسٹیز میں تعلیم کیلئے بیرون ملک بھجوا یا جارہاہے وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف اپنے وژن کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کی کمی کو پورا کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں‘چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن پروفیسر نظام الدین

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب تعلیم اور ہیلتھ میں نمایاں کردار ادا کرتا چلا جا رہا ہے۔ اُن کا ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہونا اپنی مثال آپ ہے٬یہ اُن کی خصوصی کاوش کا نتیجہ ہے کہ آج ہم وزیر اعلیٰ فیکلٹی ڈویلپمنٹ فارن پروگرام کے تحت 61 ریسرچ سکالرز کو بین الااقوامی سطح پر ٹاپ یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھجوا رہے ہیں٬ پنجاب حکومت کا یہ اقدام پاکستان کیلئے خوشحالی اور ترقی کے نئے باب کھولے گا اور یہ ریسرچ سکالرز اپنے روشن مستقبل کے افق پر نئی اُڑان کیلئے تیار ہیں٬ درحقیقت تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جس میں کی گئی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ ہمارے تمام ایشوز حل کر سکتی ہے٬ محکمہ ہائر ایجوکیشن ٬ اقتصادی ترقی ٬ ہیلتھ کیئر اور دیگر تمام شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے ایک ایسی تعلیم یافتہ فورس کی تکمیل میں مصروف عمل ہے٬جو ہمارے ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کو یقینی بنائے گی ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار یہاں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہ نواز نے ماڈل ٹائون میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں 61 سکالرز کو سکالر شپ سرٹیفکیٹ اور لیپ ٹاپ دیتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں تمام سکالرز شپ حاصل کرنے والوں کے سنہری مستقبل کے لیے دُعا گو ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد یہ تمام لوگ پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا بھر پور کردار نبھائیں گے۔

اُنہوں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فارن پی ایچ ڈی کے تحت ہماری یونیورسٹیز اور کالجز میں بین الااقوامی سطح پر مہارت اور تعلیم یافتہ فیکلٹی کے باعث تعلیمی معیار کو بین الااقوامی تقاضوں کے ہم آہنگ کیا جارہاہے۔میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کی کمی کو پورا کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن پروفیسر نظام الدین٬مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز او ردیگر متعلقہ لوگوں نے شرکت کی۔سکالر شپ سرٹیفیکیٹ حاصل کر نے والے تما م طلباء اور اسا تذہ نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے ٬ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اپنی خدمات سے پاکستان کو ترقی کی راہوں پر چلانے کا ارادہ کیا۔