راولپنڈی ٬ْغیر قانونی اور بل کی عدم ادائیگی پر کینٹ کے مختلف علاقوں سی180کنکشن منقطع

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)راولپنڈی کینٹ بورڈ کے واٹر ریکوری سیل نے غیر قانونی اور بل کی عدم ادائیگی پر کینٹ کے مختلف علاقوں سی180کنکشن منقطع کر دیے ۔

(جاری ہے)

تر جما ن کینٹ بورڈ قیصر محمو د کے مطابق کینٹ بورڈ کے واٹر ریکوری سیل نے کینٹ کے علاقوںنصیر آباد ٬ کمال آباد گوالمنڈی ٬ علامہ اقبال کالونی ٬ ٹینچ بھاٹہ ٬پیپلز کا لو نی ٬ صدراور ویسٹریج کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے 180پانی کے کنکشن قانونی کاروائی کرتے ہوئے کا ٹ دیے اوراب یہ کنکشنز وا جبا ت کی ادا ئیگی پر ہی دوبا رہ بحا ل کیئے جا ئیں گئے تر جما ن نے بتا یا کہ راولپنڈی کینٹ کے شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے تجاوزا ت کے خلاف آپریشن میں4ٹرک سامان ضبط کیا۔

کینٹ بور ڈکے شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علا قوں صدر ٬ بینک روڈ ٬ کشمیر روڈ ٬ مصریال روڈ ٬ٹینچ بھا ٹہ ٬ 22نمبر کے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قانونی کاروائی کرتے ہوئے 4ٹرک سامان قبضے میں لیئے اور کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی اور بغیر منظوری کے آویزاں کیئے گئے بینرز اور پوسٹراُتار کر قبضہ میں لیئے ۔