اسلام آباد ٬ْمجسٹریٹ کی سربراہی میں رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال کیخلاف کارروائی ٬ْ 6 گیسٹ ہائوس سیل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے بلڈنگ کنٹرول سیل حکام نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال کے خلاف کارروائی کے دوران 6 گیسٹ ہائوس سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں قائم جن گیسٹ ہائوسز کو سیل کیا گیا ان میں سیکٹر ایف سکس ون گلی 28 کے مکان نمبر 23٬ گلی نمبر 39 کے مکان نمبر 15٬ ایف سکس ٹو کے مکان نمبر 14٬ گلی نمبر 37٬ ایف سیون ون کی گلی 42 میں واقع مکان نمبر 17 اور مکان نمبر 3-A اور سیکٹر ایف ٹین فور کے مکان نمبر 15 میں قائم ریسٹ ہائوس شامل ہیں۔

سی ڈی اے اس مہم کے دوران اب تک متعدد کمرشل سرگرمیاں بند کرا چکا ہے ٬ْ چیئرمین سی ڈی اے نے کارروائی کو تیز کرتے ہوئے بلاتفریق تمام رہائشی یونٹس کو کمرشل سرگرمیوں سے پاک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔