وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی ٬ْ گولڑہ میں پٹرول پمپ سیل کر دیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گولڑہ میں پٹرول پمپ سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار ایسانی کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر صدر علی اصغر نے گولڑہ میں واقع اٹک پٹرول پمپ کے نوزل میں نقص کے باعث پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی مطالبہ پر شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نوزلز کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ پٹرول کے معیار کا جائزہ لیا جائے گا۔