امریکہ اقوام متحدہ کے خواتین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق پروگرام کیلئے 35لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکہ اقوام متحدہ کے خواتین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق پروگرام کیلئے 35لاکھ ڈالر امداد فراہم کریگا۔اس سلسلے میں جمعرات کو یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور یو این کے مابین تین سالہ معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت پاکستانی خواتین کو انصاف ٬ خدمات تک رسائی اور محفوظ مقامات کے ذریعے تشدد سے تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں٬ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ترقیاتی شراکت داروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے خواتین پاکستان کے کنٹری نمائندے جمشید قاضی نے کہا کہ آج کا دن اقوام متحدہ کی خواتین کیلئے ایک خوشگوار دن ہے اور ہم امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھر پور امداد کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :