وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کا رروائیاں٬ 10بھکا ریو ں سمیت 13ملزمان گرفتار

قبضہ سے جعلی کر نسی ٬ اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ٬ملزمان کیخلاف مقدما ت درج کرلئے گئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 10بھکا ریو ں سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جعلی کر نسی ٬ اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلا ع پر کا ر نمبر MU-009کو مشکو ک جا ن کر روک کرملزم صہیب مظہر یا سین کو گرفتار کرکے دوران تلاشی 1000/1000والے 185جعلی نو ٹ بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم فضل رحیم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم طا ر ق کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 10بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :