پی پی آئی سلام آباد میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے اسلحہ جمع کررہی ہے ٬ْ کارکنوں کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دی جارہی ہے ٬ْدانیال عزیز

جب اسلام آباد بند ہوگا تو سپریم کورٹ میں کیس نہیں چل سکے گا ٬ْ پارلیمنٹ ٬الیکشن کمیشن کو لعن طعن کرنا کیا جمہوریت کی تقویت ہی سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس پر نوٹسز جاری کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ٬ْاسلام آباد کے رہائشیوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت خود لے گی ٬ْ طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کی میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء دانیال عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے اسلحہ جمع کیا جارہاہے ٬ْ پی ٹی آئی کے لوگوں نے اسلحہ چلانے کی ٹریننگ شروع کر دی ہے ٬ْ جب اسلام آباد بند ہوگا تو سپریم کورٹ میں کیس نہیں چل سکے گا ٬ْ پارلیمنٹ ٬الیکشن کمیشن کو لعن طعن کرنا کیا جمہوریت کی تقویت ہی سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس پر نوٹسز جاری کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ٬ْاسلام آباد کے رہائشیوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت خود لے گی۔

وہ جمعرات کو وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احتساب اور انصاف نہیں مانگ رہے ہیں سیاسی چال چل رہے ہیں٬اطلاع ہے کہ انھوں نے اسلحہ کی فراہمی اور ٹریننگ شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب آپ کی نیازی سروس نکل آئی تو آپ نے بیان بدل دیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف آئین کی حدیں توڑ کر اپنا خاص مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں٬جب اسلام آباد بند ہوگا تو سپریم کورٹ میں کیس نہیں چل سکے گا ٬ْہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں عمران خان احتساب کے بارے میں سنجیدہ نہیں ٬سپریم کورٹ نے اہم اداروں کو طلب کرلیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اسلام آباد بند کریں گے تو کیا سپریم کورٹ کام کرسکے گی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اس لیے جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ کے دل میں اقتدار کی ہوس ہے ٬ْجب خیبرپختونخوا میں کرپشن کا سراغ لگایا گیا تو انھوں نے قانون بدل دیا ٬ْایسی باتیں سننے میں آرہی ہیں کہ یہ اسلام آباد میں نئی ٹیررازم شروع کررہے ہیں٬ان کو اقتدار کا ہوس کھاتا جارہا ہے۔

عمران خان انوکھے لاڈلے کی طرح کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں ٬ْ پارلیمنٹ ٬الیکشن کمیشن کو لعن طعن کرنا کیا جمہوریت کی تقویت ہی اطلاع ہے کہ عمران خان میٹنگ میں کہتے ہیں کہ معاملہ لڑائی کی طرف لیجائیں٬عمران خان مسلح تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں ۔ دانیال عزیز نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا ایجنڈا سیاسی سے ہٹ کر اب دہشتگردی کی طرف ہو گیا ہے ٬ْ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہ صرف اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کو ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔

دانیال عزیز نے سوال اٹھایا کہ کیا اب طالبان خان کے رنگ میں اسلام آباد میں نئی دہشتگردی شروع ہو گی سپریم کورٹ کا نوٹس لینا واضح پیغام ہے ٬ْ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پیش ہونے کو تیار ہیں وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس پر نوٹسز جاری کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتاتاہم اسلام آباد کے رہائشیوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت خود لے گی۔

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے ٬ْاب تحریک انصاف کی اسلام آباد بند کرنے کی کال بے معنی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اب اگر تحریک انصاف احتجاج کرے گی تو وہ غیرآئینی ہوگا٬احتجاج ہر شخص کا آئینی حق ہے ٬ْ آئین کی کونسی شق ہے جس کے تحت آپ طلبہ کواسکول جانے سے روکیں گے ۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ کاروبارتاجروں ٬ْاسکول جاناطلبہ ٬ْہسپتال جانا مریضوں کا آئینی حق ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی معاملہ عدالت لے گئی ہے تو اسلام آباد بندکرنے کاکیا جواز ہی ۔