Live Updates

وزیر اعظم اور عمران خان کو سیاست کرنا نہیں آتی ٬ْہم مکمل طورپر پارلیمانی سیاست کررہے ہیں ٬ْخورشید شاہ

دھرنا دینا سیاسی حق ہے ٬ْشہر کو بند کرنا آئین کے منافی ہے ٬ْوفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی اجازت قانون نہیں دیتا ٬ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان اور وزیر اعظم نواز شریف دونوں کو سیاست کرنا نہیں آتی تاہم ہم مکمل طور پر پارلیمانی سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اور وزیر اعظم نواز شریف دونوں کو سیاست کرنا نہیں آتی تاہم ہم مکمل طور پر پارلیمانی سیاست کر رہے ہیں ٬ْ دھرنا دینا سیاسی حق ہے لیکن شہر کو بند کرنا آئین کے منافی ہے لہذا وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی اجازت قانون نہیں دیتا۔

حکومت کو دھرنے کے دوران مشترکہ اجلاس بلانے کے مشورے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ میں وزیراعظم کا مشیر نہیں لہذا عمران خان کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز نہیں دوں گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پاناما لیکس پر حکومتی بل بدنیتی پر مبنی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :