پی پی پی کا صوبائی سیکریٹریٹ سکردو میں اجلاس ٬ مختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:01

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء)پی پی پی کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ سکردو منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے سینئر رہنما شیخ نثار سرباز نے کی اجلاس میں پارٹی کے رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں جی بی کے مختلف ایشوز پر گفتگو ہوئی اور قرارداد میں یہ ہیں کہ محسن انسانیت شیخ محسن علی نجفی کو شیڈول فور میں شامل کرنے کی بھرپور مذمت کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ شیخ محسن علی نجفی پورے پاکستان میں انسانیت کی فلاح و بہبود کا سرتاج ہیں ان کو شیڈول فور میں شامل کرنا انسانیت اور جمہوری عمل کے برخلاف ہے ۔شیخ محسن علی نجفی کے نام شیڈول فور سے فوراً نکالا جائے ۔محسن نجفی کی پاکستانی شہریت کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ان کے نام شیڈول فور سے نکالا جائے اور ان کی شہریت کو بحال نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے کیونکہ وہ گلگت بلتستان میں مذہبی رواداری اسلامی اقدار اور تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں ان کا بڑا مثبت کردار رہا ہے وہ جی بی کے عبدالستار ہیں ۔لہذا انسانیت کی خدمت کرنے والے شخص کے ساتھ زیادتی پوری قوم کے ساتھ زیادتی ہے