گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے عظیم طارق٬حکیم محمد سعیدکے قاتلوں سانحہ 12مئی وبلدیہ ٹائو ن کے ذمہ داروں کوچوراہوں پر لٹکانے سے متعلق بیان اپنے جرائم پرپردہ ڈالنے کی کوشش ہے

سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے عظیم طارق٬حکیم محمد سعیدکے قاتلوں سانحہ 12مئی وبلدیہ ٹائو ن کے ذمہ داروں کوچوراہوں پر لٹکانے سے متعلق بیان اپنے جرائم پرپردہ ڈالنے کی کوشش ہے٬عشرت العبادحکیم سعید کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے٬عزیزآباد سے برآمدہونے والاجنگی اسلحہ ٬ ٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردی کے واقعات کے بارے میں ان کے انکشاف ایم کیوایم کے خلاف چارج شیٹ ہے٬ سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیوایم کے دہشتگردمجرم صولت مرزاسمیت وسیم اختر٬مصطفی کمال٬ڈاکٹرفاروق ستاراورگورنرسندھ عشرت العباد کے انکشافات کے بعدواضح ہے کہ ایم کیوایم نہ صرف راکی ایجنٹ ہے بلکہ دہشتگردجماعت ہے جس پرفوری پابندی عائد کی جائے٬انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے کی گئی تمام دہشتگردکاروائیوں میں گورنرسندھ٬مصطفی کمال٬ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء برابر کے شریک ہیں٬اشرف نوناری نے کہاکہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی نگرانی میں گزشتہ دودھائیوں سے گورنرہائوس میں دہشتگردوں کا منظم نیٹ ورک قائم ہے جہاں سے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ٬تاجروں٬شہروں کی قتل غارت گری اوربھتہ خوری کو کنٹرول کیاجاتا ہے٬جبکہ وفاق کاصوبے میں سب سے اعلی منصب ملک دشمنوں کی پناہ گاہ اورسرپرست بناہوا ہے انہوں نے کہاکہ آج مصطفی کمال کے خلاف بولنے والے گورنر نے لندن میں موجود برطانوی شہری الطاف حسین کے خلاف ایک لفظ بھی نہ کہہ کرخود کا اس کا آلہ کارثابت کیا ہے٬انہوں نے اعلی فوجی قیادت٬رینجرزحکام اورحکومت سے اپیل کی ہے کہ گورنرسندھ کو فوری گرفتار کرکے ان کی جانب سے کئے جانے والے انکشافات اورگزشتہ 2دھائیوں میں ہونے والے دہشتگردکاروائیوں کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے٬انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی دورے اقتدار میں لسانی اورفرقہ وارانہ فسادات اورسیاسی مفادات کے لئے قتل غارت گری کا سلسلہ کئی سالوں تک جاری رہا۔