اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے اطراف جدید سرویلنس کیمرے نصب کئے جائیں گے‘ ڈاکٹر کٹھومل جیون

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کٹھومل جیون نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو مزید محفوظ بنانے کے لئے 400 ملین روپے کی لاگت سے عبادت گاہوں کے اطراف جدید سرویلنس کیمرے نصب کرنے کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے اور رواں مالی سال 2016-17ء کے بجٹ میں 100 ملین روپے مختص کئے ہیں تا کہ محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس منصوبے کا آغاز کر سکے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔ ڈاکٹر کٹھومل جیون نے بتایا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت اور اخرجات میں مزید کمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو موثر انداز سے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کے اطراف اس انداز سے نصب کئے جائیں گے کہ مکمل سرویلنس کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ عبادت گاہوں کے رقبہ کے تناسب سے 4 سے 16 کیمرے نصب کئے جائیں گے جن کو آپس میں منسلک کیا جائے گا٬ اس کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ مانیٹرنگ روم عبادت گاہ کے اندر تعمیر کیا جائے گا جس میں تربیت یافتہ افراد 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :