راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی‘ 11ملزمان گرفتار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:36

․راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی3550گرام چرس٬ 20لیٹر کھلی شراب٬01عدد پستول30بورمعہ02 رونداور 02ڈرم ڈیزل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس نے کامران حسین سے 180گرام چرس٬ تھانہ صادق آباد پولیس نے آصف شاہ سی1150گرام چرس٬ عاصم ربانی سے 250گرام چرس٬ تھانہ نصیر آباد پولیس نے اشفاق اور ربنواز سی430گرام چرس٬ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شکیل سے 1540گرام چرس٬ تھانہ صادق آباد پولیس نے یاسر مغل سی05لیٹر کھلی شراب٬ تھانہ کہوٹہ پولیس نے ذوالقرنین اور امجد حسین سی05لیٹر کھلی شراب٬ تھانہ صدربیرونی پولیس نے زبیر سی01عدد پستول30بور معہ02روند٬ تھانہ روات پولیس نے محمد امین کو کھلا ڈیزل فروخت کرتے ہوئے قابوکرکے 02عدد ڈرم ڈیزل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :