گلگت ٬ میونسپل کارپوریشن کا چھاپہ ٬حرام گوشت فروخ کرنے پر 2 قصاب گرفتار ٬بھاری گوشت قبضے میں لے لیاگیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) میونسپل کارپوریشن کا چھاپہ حرام گوشت فروخ کرنے کے الزام میں 2 قصاب گرفتار ٬بھاری گوشت قبضے میں لے لیاگیا ٬تفصیلات کے مطابق گلگت شہر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعرات کے روز شہر کے مختلف قصاب خانوں پر چھاپے مارے اس دوران نسیم سینماچوک پر واقع قصاب کی دکان سے بھاری مقدار میں حرام گوشت برآمد ہوا اور اس الزم میں قصاب شہزاد ولد امان اللہ اور جانب گل کو گرفتار کرکے گوشت کو قبضے میں لے لیا ٬گرفتار ملزمان کو اے سی گلگت کے سامنے پیش کیاگیا جہاں سے شہزاد کو تین ماہ اور جانب گل کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا اس حوالے سے ACگلگت پرویز خرم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ قصاب عوام کو حرام نہ کہلائیں ایسے جرم میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قصاب اپنا کاروبار ضرور کریں لیکن حرام کاروبار سے اجتناب کریں ۔معصوم شہریوں کو حرام گوشت کہلانا سماج دشمن اقدام ہے کسی بھی سماج دشمن کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا ۔