وزیراعلی پرویزخٹک کامردان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سسٹم کومزیدتیز کرنے کی ہدایت
جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:32
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مردان میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن اور مردان بائی پاس روڈ پر گرین بیلٹ کے منصوبوں پر پیش رفت طلب کی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ مردان میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا منصوبہ کامیابی سے چل رہا ہے تا ہم عوام کو مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی میں بعض اوقات وقت قدرے زیادہ لگ جاتا ہے ۔
اگر بوتھ اور کمپیوٹر سسٹم کی تعداد بڑھائی جائے تو وقت کم کرکے 20منٹ تک لا سکتے ہیں اور عوام کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس کی وجہ سے ریکارڈ کی فراہمی کا عمل مختصر ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ مقصد کیلئے فوری طور پر پی سی ون تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے مردان میں لینڈکمپیوٹرائز یشن کے کامیاب تجربے کے نتیجے میں دیگر اضلاع میں بھی کام شروع کرے کرنے کی تجویز دی۔ وزیراعلیٰ نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جن اضلاع میںعمارتیں تیار ہیں وہاں کام شروع کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مردان بائی پاس روڈ پر گرین بیلٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے اور مردان کی خوبصورتی کیلئے فراہم کردہ وسائل کا بامقصد استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.