Live Updates

لوگ ابھی عمران خان کی طرف سے دی گئی 126دن کی اذیت کو نہیں بھولے ‘ حمزہ شہباز شریف

پی ٹی آئی والے جو مرضی کرتے رہیں وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہیگا‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے بھی قوم کے 126د ن ضائع کئے ٬ماضی میںجن الزامات کو جواز بنا کر دھرنا دیا گیا سپریم کورٹ نے انہیں مسترد کر دیا اور عمران خان جھوٹے ثابت ہوئے ٬پی ٹی آئی والے جو مرضی کرتے رہیں وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں کہ لوگ ابھی 126دن کی اذیت کو نہیں بھولے ۔ دھرنے میں آنے والوں نے قمیضیں دھو کر معزز اداروں کی دیواروں پر ڈالیں۔ سرکاری افسران اپنے دفاتر نہیں جا سکے ۔ وزیر اعظم پیچھے کی سڑک سے جاتے تھے ۔ ستم ظریفی ہے کہ چین کے صدر جنہوں نے پاکستان سے کچھ لینے نہیں بلکہ دینے آنا تھا ان کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا۔

(جاری ہے)

32ارب ڈالر سے توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ لاہور اور کراچی کے درمیان موٹر وے بن رہی ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین بن رہی ہے ۔ عمران خان بتائیں ملک کو بند کرنے کا مطلب کیا ہی ۔ پہلے بھی وزیر اعظم نوازشریف نے عمران خان کے الزامات پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا تھا اور عمران خان کے تینوں الزامات کو مستر د کر دیا گیا اورعمران خان جھوٹے ثابت ہوئے اب بھی انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ عمران خان کس ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ٬ وہ جو مرضی کر لیں وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات