سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ سی آئی اے پولیس نے ماہ اگست اور ستمبر میں کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 712 ملزمان کو گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے تقریباساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی برآمدگی کی۔

ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی آئی نے 798 مقدمات ٹریس کر کے ان میں ملوث 652 ملزمان کو گرفتار کیاجو ڈکیتی٬ رابری کے 434 ٬ گاڑیاں چھیننے کے 13٬ گاڑیاں چوری کے 61 ٬ نقب زنی کے 72 مقدمات اور دیگر متفرق جرائم کے 205 مقدمات میں مطلوب تھے٬ مزید براں 13 کریمنل گینگز کے 48 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ سی آئی اے نے ڈکیتی معہ قتل کے 5 مقدمات ٬ قتل کے 7 اور اغوا برائے تاوان کا ایک مقدمہ ٹریس کر کے 12 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے چالان عدالتوں میں بھجوائے۔

اسی طرح سی آئی اے نے 96 مجرمان کو گرفتار کیا جن میں سے 70 انتہائی سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے 25 ملزمان سے ناجائز اسلحہ آتشیں برآمد کرنے سمیت بین الاصوبائی سطح پر منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ان 125 کلو 570 گرام چرس٬ 25 کلو190 گرام افیون اور 394 بوتل شراب کی بھی برآمد کیں ہیں

متعلقہ عنوان :