درد کے موضوع پر چھٹی انٹر نیشنل کانفرنس اتوار 23 اکتوبرکو راولپنڈی میں ہو گی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) میڈیکل آکو پنکچر ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سفاری ہسپتال کے زیر اہتمام درد کے موضوع پر چھٹی انٹرنیشنل کانفرنس23 اکتوبر کوراولپنڈی میں ہو گی جس کی صدارت میڈیکل آکو پنکچر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن کرینگے۔

(جاری ہے)

انکی ٹیم میں ڈاکٹر عمران فاضل٬ ڈاکٹر عالم شیر٬ ڈاکٹر صومیہ دائود٬ ڈاکٹر عامر دائود٬ ڈاکٹرعلی محمد بلال ٬ ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی اور ڈاکٹر نغمیل بیگ شامل ہیں اس تقریب میں ڈاکٹر بریگیڈیر محمد سلیم ٬ راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر٬ پروفیسر ڈاکٹر لکشمن آف سری لنکا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آ ف ریبلیٹیشن کے سربراہ میجر جنرل طاہر مختار٬ ڈاکٹر روشن سری لنکا٬ ڈاکٹرفرانسکو کینیڈا٬ ڈاکٹر باب ولیم یوایس اے سمیت ملک اور بیرون ملک سے ڈاکٹرز٬ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ٬ لیڈی ڈاکٹرز٬ میڈیکل کے طلباء و طالبات درد اور اس کے علاج کے ماہرین شرکت کر ینگے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی بحریہ ٹائون کے بانی ملک ریاض ہونگے۔