Live Updates

پی ٹی آئی کا دھرنا: اسلام آباد پولیس اخراجات کیلئے 46کروڑ 7لاکھ روپے مانگ لیے

آئی جی اسلام آباد پولیس نے اخراجات کی سمری وزارت داخلہ کو براہ راست ارسال کردی ہے۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:38

پی ٹی آئی کا دھرنا: اسلام آباد پولیس اخراجات کیلئے 46کروڑ 7لاکھ روپے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) :پی ٹی آئی کے دھرنے کیلئے اخراجات کی مد میں اسلام آباد پولیس نے 46کروڑ 7لاکھ روپے مانگ لیے ہیں،آئی جی اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو براہ راست سمری ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سمری میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران فورسزکو ٹھہرانے کیلئے کرائے کی رہائشوں کی مد میں ایک کروڑ 7 لاکھ،کرائے کی گاڑیوں کیلئے 6کروڑ41لاکھ 55ہزارروپے،ڈیزل اور پٹرول کیلئے ایک کروڑ 85لاکھ 64ہزار روپے،کھانے کیلئے 9کروڑ 30لاکھ روپے چاہیے ہونگے۔

اسی طرح دیگراخراجات کیلئے 27کروڑروپے کی ضرورت ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے وفاقی حکومت سے پچھلے دھرنے کے 5کروڑبقایا جات کی مد میں بھی مانگ لیے ہیں۔جبکہ وزارت داخلہ کو ارسال سمری میں مزید کہا گیاہے کہ دھرنے کیلئے سکیورٹی تیاریوں کی مد میں فوری 5کروڑ روپے جاری کیے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات