اسلام‌ آباد ائیرپورٹ کا 4 برس کے طویل عرصے بعد بالاخر دنیا کے بدترین ائیرپورٹس کی فہرست سے انخلاء

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:21

اسلام‌ آباد ائیرپورٹ کا 4 برس کے طویل عرصے بعد بالاخر دنیا کے بدترین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) اسلام‌ آباد ائیرپورٹ کا 4 برس کے طویل عرصے بعد بالاخر دنیا کے بدترین ائیرپورٹس کی فہرست سے انخلاء ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال 2012 میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے بے نظیر ائیرپورٹ کو دنیا کے 10 بدترین ائیرپورٹس کی فہرست میں شامل کر لیا گیا تھا۔ 2012 میں بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ دنیا کا تیسرا جبکہ 2013 میں دنیا کا چوتھا بدترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا تھا اور 2015 اور 2016 میں بھی دنیا کے 10 بدترین ائیرپورٹ کی فہرست میں اس کا نام موجود رہا۔ تاہم اب 4 برس کے طویل عرصے بعد بالاخر بے نظیر ائیرپورٹ کا نام دنیا کے 10 بدترین ائیرپورٹس کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :