120 ممالک کی افواج منہ تکتی رہ گئیں

پاک فوج کی ٹیم نے بین الاقوامی مشقیں کیمبرین پٹر ول 2016 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:12

120 ممالک کی افواج منہ تکتی رہ گئیں

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) پاک فوج کی ٹیم نے بین الاقوامی مشقیں کیمبرین پٹر ول 2016 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی بین الاقوامی مشقیں کیمبرین پٹر ول 2016 کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان مشقوں میں دنیا کے 120 ممالک کی افواج کی ٹیموں جن میں بھارت، میکسیکو، برازیل، آئرلینڈ، اٹلی اور کینیڈا کے دستے بھی شامل تھے۔ پاک فوج کی ٹیم نے ان مشقوں میں گولڈ میڈم حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان آرمی کی ٹیم 2010 اور 2015 میں بھی ان مشقوں میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہے۔ کیمبرین پٹرول دنیا کی مشکل ترین اور سب سے باوقار مشقیں مانی جاتی ہیں۔ مشقوں میں جنگی و قیادتی صلاحیتوں، نظم و ضبط، اورجسمانی و ذہنی مضبوطی کا امتحان لیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :