لاہور٬مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں کیخلاف وکلاء اور سول سوسائٹی ارکان کا زبردست مظاہرہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) بھارت جانب سے پاکستان کی مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں ٬گولہ باری ٬بے گناہ شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کے خلاف لاہور ہا ئی کورٹ کے باہرمال روڈ پر وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے زبردست اور پرجوش مظاہرہ کیا جس کا اہتمام الاُمہ لائرز فورم اور تحریک آزادئ کشمیر (لائرز ونگ) کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وکلاء اور شرکا ء نے بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج بھارت کے خلاف بڑا اقدام کرے ٬قوم ساتھ دے گی۔مظاہرہ سے الاُمہ لائرز فورم کے صدر مخدوم جمیل فیضی٬تحریک حرمت رسولؐ کے ترجمان علی عمران شاہین٬مصطفائی جسٹس فورم کے چیئر مین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی٬ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ ممتاز اعوان کے علاوہ وکلاء رہنماو٬ْں رائو طاہر شکیل٬نعمان یحییٰ٬چوہدری عقیل ٬چوہدری عبدالرئوف و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کے ساتھ ساتھ اب پاکستانی سرحدوں اور کنٹرول لائن پر بھی گولہ باری شروع کر رکھی ہے جس کا منہ توڑ جواب دینا لازم ہے ۔بھارت پاکستان کا بدترین دشمن ہے جس کا ہمیں ادراک کرنا ہو گا۔بھارت کی جانب سے ساڑھے تین ماہ سے سارے مقبوضہ کشمیر کا سخت محاصرہ کیا گیا ہے۔سارا نظام زندگی مفلوج ہے۔

چھ ہزار کشمیری اور ان کے قائدین جیلوں میں ڈال دیئے گئے ہیں۔پندرہ لاکھ طلبہ کا مستقبل دائو پر ہے ٬معصوم بچوں اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد زخمی اور آنکھوں سے محروم ہو چکی ہے لیکن ایک ملالہ کے لئے تڑپنے مرنے والے سارے عالم میںکشمیریوں کے لئے کہیں کوئی آواز سنائی نہیں دیتی۔مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان الگ کرانے والے کشمیر کے معاملے پر کیوں خاموش ہیں۔

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لئے لائن آف کنٹرول کھولنے کا اعلان کرے اور بھارت کیخلاف جہاد اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہر طرح کی مدد کا اعلان جائے تا کہ ہر پاکستانی کشمیریوں کی عملی مدد کے لئے وہاں جا سکے۔پاک فوج قائد اعظم کا حکم پورا کرتے ہوئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کے لئے داخل ہو اور وہاں بھی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا جائے۔بھارت دنیا کا بزدل ترین ملک ہے جو ہمیشہ مکاریوں اور دھمکیوں سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتا رہا ہے اب اس کیخلاف عملی اقدا م کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :