ڈی سی اونے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:38

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ماڈل ٹائون میں الپائن ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر نے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے متعلقہ اہلکار روںکو تمام ترمشینری بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہوٹل میں میں لگنے والی آگ پر جلد از جلد قابو پایا جائے جس پرریسکیو ٹیموں نے اپنے تمام تر وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :