شہر کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے جلد سے جلد شہر سے دور جگہ کی نشاندہی کریں٬ڈویژنل کمشنر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے جلد سے جلد شہر سے دور ایسی زمین کی نشاندہی کریں جس سے شہر میں آلودگی میں اضافہ نہ ہو جو کہ آبادی کے مفید ثابت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ لوگو ں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے آلودگی کا مکمل خاتمہ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے لیے حکومت سندھ موثر اقداما ت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہاتوں کی آبادیوں سے گند کچرے کو مخصوص جگہ پر ٹھکانے لگانے کے لیے زمین کی نشاندہی کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے یہ بات ڈویژنل کمشنر قاضی شاہد پرویز نے اپنے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز حیدرآباد ٬ جامشورو ٬ ڈائریکٹر آپریشن سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ٬ میونسپل کمشنر حیدرآباد ٬ اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد ٬ قاسم آباد ٬ کوٹری اور ٹی ایم اوز سے الاٹمنٹ اور ریزرویشن آف لینڈ کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے اجلاس میں متعلقہ افسران کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں کیوں کہ ترقیافتہ قومی منصوبے کے تحت کام کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ٬ کوٹری ٬ جامشورو کے کچرے کو ڈمپ کرنے کے لیے زمین کی ریزرویشن کی جائے جہاں کچرا اٹھانے والی بڑی گاڑیوں کی آمد رفت احسن ہو انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میگا سٹی ہے جس کی حدیں جامشورو کوٹری سے ملتی ہیں اور آبادی میں تیزی سے اضافہ بھی ہو رہا ہے انہوں نے میونسپل کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ حیدرآباد کی سفائی ستھرائی پرتوجہ دیں اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر اور محلے کے گند کچرے کو مخصوص جگہ پر ٹھکانے لگائیں تاکہ میونسپل کا عملہ احسن طریقے اسے ٹھکانے لگا سکے اور اسی طرح وبائی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔