سندھ بھر کے مستحقین میں زکوٰة کی رقم تقسیم کا کام جاری ہے٬چیئرمین سندھ زکوٰة کونسل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چیئرمین سندھ زکوٰة کونسل ریٹائرڈ جسٹس زاہد قربان علوی نے کہاہے کہ سندھ بھر کے مستحقین میں زکوٰة کی رقم تقسیم کا کام جاری ہے جو کہ مستحق بیوا$ں ٬ یتیموں اور ناداروں کا حق ہے اور یہ کام ایک بڑی عبادت ہے یہ بات انہوں نے لطیف آباد 10 ربیع الاول چوک کے قریب تقسیم تقریب بے نظیر معاونت کارڈ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ زکوٰة کی رقم مستحقین کی دہلیز تک پہنچائی جاتی ہے کیوکہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مستحقین کی خدمت کر رہے ہیں اس موقع پرچیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی حیدرآباد حاجی شیر محمد پیر زادہ نے بتایا کہ تعلقہ لطیف آباد کے 63 مستحقین میں بے نظیر معاونت کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ ضلع حیدرآبا د کے لیے 750 کارڈز مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے اس موقع پر عبداللطیف چنڑ٬ محبوب شیروانی اور شبیر انصاری کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :