Live Updates

عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے٬ عمران خان عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کرنا چاہ رہے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ عمران خان عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کرنا چاہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق انہوں نے کہاکہ پانامہ پیپرز کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں زیرسماعت ہے٬ عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام ماضی کی طرح ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کا حصہ بھی ہیں اور پارلیمنٹ کو گالی بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں ہمارا اعمال نامہ ہمارے دائیں ہاتھ میں اور عمران خان کا اعمال نامہ ان کے بائیں ہاتھ میں ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :