واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پُروقار تقریب میں آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی شرکت، بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:55

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پُروقار تقریب میں آسٹریلین آرمی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پُروقار تقریب میں آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پُروقار تقریب میں شرکت کی اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی پرچم اتارنے کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے خصوصی رقص بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :