سیمنٹ مینو فیکچررز ایسویس ایشن نے سی سی پی کی جانب سے جرمانے کی تردید کردی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(APCMA) کے نمائندے نے کامپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کی جانب سے کچھ سیمنٹ کمپنیوں پر کیے جانے والے جرمانے کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔خبر میں کہا گیا تھا کہ (CCP) نے چار سیمنٹ کمپنیوںپرکمپیٹیشن ایکٹ2010کی خلاف ورزی پر کروڑوں روپے کے جرمانے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے نمائندے نے کہا ہے کہ یہ خبر انتہائی گمراہ کن ہے کیونکہ اس میںیہ تاثردیا جارہا ہے کہ جرمانہ حال ہی میں کیا گیا ہے جبکہ یہ جرمانہ27 اگست2009 کو کیا گیا تھاجس کے خلاف میں متاثرہ کمپنیوں نے اسلام آباد اور لاہور کی ہائی کورٹس سے رجوع کرلیا ہے اور تاحال یہ معاملہ عدالت میں ہے ۔نمائندہ (APCMA) نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ خبر جان بوجھ کر سیمنٹ کمپنیوں کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے پھیلائی گئی ہے۔