اسٹیٹ بینک کہیں منتقل نہیں کیا جارہا ہے یہ قائد کے شہر میں ہی رہے گا٬سعید احمد

اسلامک بینکنگ کا مستقبل بہت روشن ہے اور مغرب میں بھی اس نظا م کو تسلیم کیا گیا ہے ٬ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنرسعید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کہیں منتقل نہیں کیا جارہا ہے یہ قائد کے شہر میں ہی رہے گا٬ صرف کچھ سروسز منتقل ہو رہی ہیں۔اسلامک بینکنگ کا مستقبل بہت روشن ہے اور مغرب میں بھی اس نظا م کو تسلیم کیا گیا ہے ٬ ملک میں موبائل بینکنگ بینکاری کے شعبے میں ڈرائیونگ فورس ہے اس شعبے میں کاروباری رجحان بڑھ رہا ہے جو بینکنگ کے فروغ میں بھی بہت مددگار ثابت ہورہا ہے۔

وہ جمعرات کودی پروفیشنلز نیٹ ورک (ٹی پی این )کے تحت دوسری سالانہ ایزی پیسہ موبائل کامرس٬ ای بینکنگ کانفرنس و نمائش کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا کہ ایسے ایونٹ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے معاون ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملکی ذخائر اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

ممبر فنانس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) طارق سلمان نے کہا کہ پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کا بینکنگ کے شعبے میں بڑھتا ہوا استعمال خوش آئند ہے۔ ٹی پی این کے بانی و سی ای او محمود ترین نے اپنے خطاب میں بتایاکہ یہ ایونٹ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ای) کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جس میںموبائل اور ای بینکنگ کے شعبے میں دنیا بھر میں ہونے والی جدید پیش رفت٬ کاروباری مواقع اور مسائل پر سیر حاصل گفت گو کی گئی۔

افتتاحی سیشن کے بعد مہمان خصوصی نے شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ سمٹ کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیولپمنٹ فنانس گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید ثمر حسنین تھے۔ ہوں گے۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں پلینیٹ این گروپ کے بانی و کوچ ندیم حسین٬ آئی بی ایم پاکستان و افغانستان کے کنٹری جنرل منیجر غضنفر علی٬ ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے کے سی ای او محمد ابرار امین٬ جعفر بزنس سسٹمزکے سی ای او وقارالاسلام٬ ٹرینڈز اینڈ ٹرانسفارمیشن کنسلٹنٹ جی ایس ایم اے صوفیا حسنین٬ گیمالٹو یو اے ای سالوشنز اکاؤنٹ منیجر ای بینکنگ اینڈ ای کامرس الحمود بلال٬ ہمایوں بشیر٬ امن سینٹر فار انٹرپرئینیل ڈویلپمنٹ آئی بی اے کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد قریشی٬ ویوٹیک کے ہیڈ آف اسٹرٹیجی اینڈ نیو وینچرز محمود مرزا٬ مائیکروسافٹ کے کنٹری منیجر پاکستان ندیم اے ملک٬ سی ای او ڈیجیٹل برانچ ٹرانسفارمیشن ویوٹیک گروپ نوفل جے اعوان٬ ٹی سی ایس ای کام پرائیویٹ لمیٹڈ کے یہ وہ پروڈکٹ کے سربراہ ایڈم داؤد اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر بیشتر اداروں نے اسٹالز کے ذریعے اپنی مصنوعات کی بھی نمائش کی۔

متعلقہ عنوان :