ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔جمعرات کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1270ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے بعد کراچی٬حیدرآباد٬لاہور٬ملتان٬فیصل آباد٬اسلام آباد٬راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار700روپے سے بڑھ کر51ہزار800روپے پرجاپہنچی اسی طرح86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار400روپے ہوگئی جبکہ10روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پرجاپہنچی ۔