گریٹر اقبال پارک کے تعمیراتی کاموں کے لیے 48کروڑ کے اضافی فنڈز جاری کر نے سے انکار

پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک کے تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز کی سمری محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھجوائی تھی ‘ ذرائع

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)محکمہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے گریٹر اقبال پارک کے تعمیراتی کاموں کے لیے 48کروڑ کے اضافی فنڈز جاری کر نے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے گریٹر اقبال پارک کے تعمیراتی کام کے لیے 48کروڑ کے اضافی فنڈز مانگے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم محکمہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ بورڈ نے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مزید فنڈز جاری کر نے سے انکار کردیا ہے۔

پی اینڈ ڈی کی جانب سے سمری مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رواں سال بجٹ میں اضافی فنڈز مختص نہیں کیے گئے تھے۔اس لیے گریٹر اقبال پارک کے تعمیراتی کام کے لیے مزید فنڈز دستیاب نہیں۔ تاہم پی ایچ اے کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ محکمہ پی اینڈ ڈی کیبنٹ کمیٹی کو گریٹر اقبال پارک کے تعمیراتی کاموں کے لیے اضافی فنڈز کے لیے لکھے گا اور کیبنٹ کی منظوری کے بعد مذکورہ اضافی فنڈزجاری کر دیئے جائیں گے ۔