نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 38پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کی منظور ی دید ی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 38پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نیپرا نے جولائی اور اگست کیلئے فیول ایڈجسٹمٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 38پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔نیپرا ترجمان کاکہنا ہے کہ بجلی جولائی اور اگست کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں مہنگی کی گئی ہے تاہم جولائی کیلئے 15اور اگست کیلئے 23پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی ۔نیپرا ترجمان نے مزید بتایا کہ 50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :