پاکستان کابھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کیرالہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور بے گناہ شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج-اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ (UNMOGIP) کے نمائندوں کو بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے مراسلہ - بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے کئی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی زیرحراست اموات میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پیلٹ گنوں کے استعمال میں بھی کمی نہیں آئی۔ بھارت کی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا
میاں محمد ندیم جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:54
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اکتوبر۔2016ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کیرالہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور بے گناہ شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔
احتجاجی مراسلے میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے اطراف رہائش پذیر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔دفتر خارجہ نے بھارت کی جارحیت اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کو کشمیریوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کو مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ گذشتہ روز ہندوستانی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیرالہ سیکٹر پر ایک دن میں متعدد مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ (UNMOGIP) کے نمائندوں کو بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے مراسلہ دیا۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ اس سے قبل دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے 90 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے کئی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی زیرحراست اموات میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پیلٹ گنوں کے استعمال میں بھی کمی نہیں آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ حال ہی میں برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا آشکار ہو چکا ہے، بھارت کی جانب سے بین الاقوامی فورمز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں 8 مرتبہ سارک کانفرنس ملتوی ہوئی جس میں سے 5 مرتبہ بھارت کی وجہ سے تعطل آیا۔نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے ، ہم بھارت کی جانب سے سارک کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں افغانیوں کے زیراہتمام امن پر یقین رکھتا ہے۔نفیس ذکریا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم چار ملکی مذاکراتی عمل کے سلسلے میں پاکستان، کابل کو معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.