کراچی میںامن کے لیے تاجربرادری کی قربانیاں سب سے زیاد ہیں٬ایاز میمن موتی والا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ ملک میں معاشی خوشحالی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ خود حکومت ہے٬حکومت اپنی پالیسیاں زاتی فلسفے کی بنیادپر نہ طے کریں بلکہ اس میں ہمیں بھی شامل کریں ۔جب تک اس ملک کا تاجر خوشحال نہیں ہوگا اورہم توانائی کے شعبوں میں خودکفیل نہیں ہوجاتے ملک میں معاشی خوشحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ان خیالات کاا اظہار انہوں نے اپنے ڈیفنس میں قائم آفس میں تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا٬انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کے ساتھ افرادی قوت اور توانائی کے شعبوں میں مل کرکام کرنا چاہتے ہیں مگرحکومت کی جانب سے جو پالیسیاں بنایہ جارہی ہیں اس سے تاجر مفلسی کا شکار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

کاروبار میں بہتری نہ ہونے کے سبب پاکستان میں 75فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں تو ایسا لگتا ہے کہ حکومت معاشی فیصلے کرنے میں آزاد نہیں ہے بلکہ پاکستان میں بنائی جانیوالی معاشی پالیسیوں کے اشارے غیروں سے مل رہے ہیں۔ آج ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ تاجروں نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے ۔ملک میں امن وامان اور دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو نظر انداز نہ کیاجائے ٬انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی کے تاجروں نے ملک کی بہت خدمت کی ہے اس کے باوجودکراچی میں امن وامان لانے کے لیے تاجروں کی قربانیوں کو نظر اندازکیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :