بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا سرجیکل اسٹرائیک کادعویٰ جھوٹااورمن گھڑت ہے‘ جماعت اسلامی پنجاب

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی خفت مٹانے کیلئے منفی پراپیگنڈہ کررہا ہے٬اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کشمیریوں کوحق خودارادیت دلائے‘میاں مقصود احمد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا مسلسل دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے٬ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اپنی خفت مٹانے کے لیے ایسامنفی اور بلاجوازپراپیگنڈہ کررہا ہے ٬بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کی طرف سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کاکھوکھلادعویٰ ایک بار پھرسامنے آگیا ہے حالانکہ بھارتی اپوزیشن بھی مودی سرکار سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ رہی ہے مگر دنیا کے سامنے لانے کے لیے ہندوستان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اڑی سیکٹرپرہونے والے حملے کا الزام بھی بغیر ثبوت پاکستان پر لگانے سے عالمی دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی مزاحمتی تحریکوں سے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کے ہر واقعے کو پاکستان سے جوڑدیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس ایک ہندوانتہاپسندتنظیم ہے جو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں براہ راست ملوث رہی ہے۔بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کی جانب سے سرکاری سطح پر آر ایس ایس کی پشت پناہی کابیان اس بات کاثبوت ہے کہ مودی حکومت دہشت گردوں کی کھلم کھلا مددکررہی ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس کاسختی سے نوٹس لے۔میاں مقصوداحمد نے کہاکہ ہندوستان ایک انتہاپسند٬تخریب کاراور دہشت گردی کوپروان چڑھانے والی ریاست ہے۔

حالیہ تحریک آزائ کشمیر کے دوران بھارتی افواج نے پرتشددکاروائیوں سے 110سے زائد کشمیریوں کوشہید کردیا اور پیلٹ گنوں سے ہزاروں افراد کو زخمی کردیا ہے۔مظالم کی انتہاء ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ1989سی2016تک27سال کے دوران بھارتی افواج نی94ہزارسے زائد کشمیریوں کوشہید اور ایک لاکھ 37ہزار469کوگرفتار کیاگیا۔

22ہزار826خواتین کوبیوہ٬ایک لاکھ 7ہزار591بچوں کویتیم جبکہ بھارتی افواج کی جانب سی10ہزار717کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے۔ایک لاکھ37ہزار4سو69افراد کوبھارت کی مختلف بدنام زمانہ جیلوں میں اذیت کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی دنیاان مظالم پر خاموش تماشائی بن کر بیٹھنے کی بجائے کشمیریوں کو حق خود اردیت دے۔مسئلہ کشمیر کاالتواء سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی ہے۔