وزیراعلی سندھ نے صرف شادی ہالوں کو رات 10بجے بند کرنے کا کہا گیا تھا ٬منظور حسین وسان

شام 7بجے مارکٹیں ٬دکانیں بند کرنے بارے تجویزدی تھی ٬حتمی فیصلہ تاجروں کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائیگا٬وزیر صنعت و تجارت سندھ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے صرف شادی ہالوں کو رات 10بجے بند کرنے کا کہا گیا تھا جبکہ شام 7بجے مارکٹیں اور دکانیں بند کرنے کے حوالے سے تجویزدی تھی ٬دکانیں اور مارکٹیں بند کرنے کا حتمی فیصلہ تاجروں کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائیگا٬ آج ہونے والے اجلاس میں تاجر برادری نے مارکٹیں اوردکانیں بند کرنے پر اپنی الگ الگ آراء دیں ہیں٬پر فیصلہ سندھ حکومت کوکرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منظور وسان نے سندھ سیکریٹریٹ میں تاجربرادری کے رہنماوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو٬ مشیر قانون بیرسٹرمرتضی وہاب٬ مشیر محنت سعید غنی٬ سیکریٹری صنعت و تجارت عبدالرحیم سومرو٬ سیکریٹری محنت عبدالرشید سولنگی٬ تاجر رہنما عبدالصمد٬ اختیار بیگ٬ رضوان عرفان٬ عیتق میر سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تاجروں نے مارکٹین اور دکانیں بند کرنے سے متعلق مختلف اوقات کی تجاویز دیں ہیں لیکن حتمی فیصلہ وزارتی کمیٹی یکم نومبر سے پہلے کرلے گی٬ رات دیر تک کھلنے والی مارکٹیں بند ہونی چاہیں٬ سینما گھروں کے اوقات بازاروں اورمارکیٹوں سے مختلف ہوگی٬انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری سے رائے لینے کا مقصد ان کو اعتماد میں لینا تھا اور ان کی آراء کو حتمی شکل کے بعد وزیر اعلی سندھ تک پہنچایا جائے گا٬کراچی والوں کے متعلق دیر سے سونے اوراٹھنے کے تاثر کو ختم کرنا ہے٬ سندھ حکومت نے کراچی کو منفردبنانے کا فیصلہ کرلیا ہے٬ کاروبارجلد بند کروانا انہی اقدامات کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباتاجرحکومت فیصلہ پر رضامند ہوگئے ہیں امید ہیں کہ باقی بھی اپنا فیصلہ مثبت دیں گے۔دنیا آگے بڑھ رہی ہے٬ ہم بھی سندھ کو منفرد دیکھنا چاہتے ہیںوقت کو اہمیت دینے والے فیصلہ پر پہلے خود عمل کررہے ہیں٬ ان فیصلوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر بھی اچھے فیصلے کریں٬ اس سے حکومت ہی نہیں بلکہ تاجروں کو بھی فائدہ ہوگا٬ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ5نومبر تک جو آنے والے دن ہیں وہ اہم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :