Live Updates

سپریم کورٹ کا پانامہ ڈاکے کی کھلی سماعت کرنا شریف خاندان ٬انکے درباریوں پر بجلی بن کر گری ہے‘ اعجاز احمد چوہدری

(ن) لیگ کا موٹو گینگ مسلسل عمران خان پر زہر اگل رہا ہے ٬بے بنیاد الزامات لگا کر عوا م کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا موٹو گینگ مسلسل عمران خان پر زہر اگل رہا ہے اور بے بنیاد الزامات لگا کر عوا م کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ٬پانامہ چوروں کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے۔2نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے سلسلہ میں کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رانا ثناء اللہ ٬ خواجہ آصف ٬دانیال عزیز ٬ خواجہ سعد رفیق٬ طلال چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں اور (ن) لیگ کے موٹو گینگ کی عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی ان کی بیمار ذہنیت اور گھٹیا پن کی کی عکاسی کرتی ہے احتساب کے خوف سے (ن) لیگ کے موٹو گینگ کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے بلکہ انہیںاگلا اپنا ٹھکانہ جیل نظر آرہا ہے ٬(ن) لیگ کا موٹو گینگ چور مچائے شور جیسے ڈرامے کر رہا ہے٬سپریم کورٹ کا پانامہ ڈاکے کی کھلی سماعت کرنا شریف خاندان اور انکے درباریوں پر بجلی بن کر گری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پانامہ ڈاکے پر سنجیدہ نہیں تھی ٬پانامہ چوروں کا احتساب کرنا قوم کی آواز بن چکا ہے ٬پانامہ چور حکمران اب احتساب سے نہیں بچ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک نہیں بلکہ حکمران خود نظام کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ آج پوری قوم سوال کر رہی ہے کہ اگر نواز شریف اور ان کے خاندان نے چوری نہیں کی تو پھر خودکو احتساب کیلئے پیش کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں اگر ہمارے پر امن احتجاج کو پر تشدد بنا نے کی کوشش کی گئی تو حکومت عوام کے سمندر کا ایک دھکا بھی برداشت نہیں کر پائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے میں جس قدر تاخیر کرے گا اس کی مشکلات اتنی ہی بڑھتی جائیں گی٬پوری قوم کرپشن کیخلاف خود میدان عمل میں نکلنے کے بعد عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا پراپیگنڈا بلا جواز ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور اس کی آڑ میں بد ترین کرپشن اور لوٹ مار کی جارہی ہے ۔

اگر حکمرانوں کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کی بات کی جائے تو فوری نظام اور جمہوریت کو خطرہ لا حق ہونے کا واویلا شروع کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین بھی عمران خان کے موقف کی تائید کر رہے ہیں کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ملک کومضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں آسودگی لائی جا سکتی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اگر خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیتے تو ہمیں مجبورا سڑکوں پر نہ آنا پڑتا۔ وقت بڑی تیزی سے حکمران خاندان کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے اور اب انہیں دنیا کی کوئی طاقت احتساب سے نہیں بچا سکتی ۔اس موقع پر شبیر سیال ٬رانا انجم یعقوب ٬ ندیم شاکر سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات