کسی بے گناہ کوجیل نہیں بھجوایا جائیگا٬جرائم میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ٬ڈی پی او کا کھلی کچہری سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:08

اوکاڑہ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ڈی پی او محمد فیصل رانا نے تھانہ شاہھبورکے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کا مقصد عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا تھا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ کسی بے گناہ کوجیل نہیں بھجوایا جائیگاجرائم میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمدفیصل رانانے بھر پور عوامی مطالبہ اورسول سوسائٹی کی دعوت پرچک نمبر 22/4Lمیںکھلی کچہری لگائی جس میں ایس ڈی پی او صدرضیاالحق اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوزو پولیس ملازمین کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ڈی پی اوکو شکایت گزاروں جاوید اقبال ٬ ارشاد بی بی ٬ حاجی اشرف ٬غلام مصطفٰے ٬ زبیداں بی بی ودیگر نے پولیس نا انصافی وانفرادی مسائل سے انہیں آگاہ کیا جنہیں سن کر انہوں نے ان کے حل کے لیے موقع پرہی احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دوران ڈی پی اونے کہا کہ پولیس آفیسرکا کام ہے کہ وہ دن رات جرائم کے ساتھ جنگ جاری رکھے۔ اوکاڑا کی جغرافیائی پوزیشن دو دریائوں کے درمیان ہے جس کی وجہ سے یہاں ماضی میں جرائم کی شرح زیادہ رہی پنجاب کے کریمنل اضلاع میں ضلع اوکاڑہ سرِفہرست تھا یہاں بکری چوری سے لیکربڑی بڑی وارداتوں میں درجنوں خطرناک ڈاکو شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر نہ صرف لوٹ مار کرتے بلکہ لوگوں کی عزتوں سے بھی کھیلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جرائم کے اس خطرناک کھیل کو اوکاڑہ ضلع سے اپنی بہترین پولیس ٹیم جس میں ایک سپاہی حوالدار سے لیکرسرکل افسران شامل ہیں کی بھر پور قربانیوں اور محنت سے نہ صرف ختم کردیا بلکہ جرائم پیشہ افراد اپنی سرگرمیاں ختم کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس ملازم کو جو عزت وردی پہن کر حاصل ہے وہ اس ملک کی بدولت ہے ہمیں اپنے فرائض ملک و قوم کی خدمت سمجھ کر سر انجام دینا چاہییں چند ٹکوں پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہونی چاہیے کھلی کچہری کے دوران مقررین وارث حیدری ٬ فخر بودلہ ٬محمد الطاف سابقہ ناظم نیاز احمد جھکڑودیگر نے اپنے خیالات میں اوکاڑا پولیس کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔