دنیانے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو تسلیم کیا۔جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کاجنوبی وزیرستان کا دورہ،کیڈٹ کالج اسپین کئی کا افتتاح کیا، ہم ملکرامن کو مستحکم کرسکتے ہیں،قبائلی نوجوانوں کا معیارزندگی بہترسے بہتربنایا جائیگا۔آرمی چیف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:34

دنیانے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو تسلیم کیا۔جنرل راحیل ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ ہم ملکرامن کو مستحکم کرسکتے ہیں،قبائلی نوجوانوں کا معیارزندگی بہترسے بہتربنایا جائیگا، دنیانے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو تسلیم کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا،جہاں پرآرمی چیف نے کیڈٹ کالج اسپین کئی کا افتتاح کیااورکالج کیمختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ کیڈٹ کالج میں مقامی طلباء بھی تعلیم حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

ہم ملکرامن کو مستحکم کرسکتے ہیں،قبائلی نوجوانوں کا معیارزندگی بہترسے بہتربنایا جائیگا۔انہوں نے مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے۔علاقے میں ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔کالج کی تعمیرودیگرمنصوبوں کیلئے یواے ای کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ انسداددہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا ہمارے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیانے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو تسلیم کیا۔

دنیانے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو تسلیم کیا۔جنرل راحیل ..